ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق امریکہ میں نیویارک سمیت کئی شہروں میں بیروزگاری، جنگ اور مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت پر مبنی حملوں کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے۔سب سے بڑا مظاہرہ سنیچر کی دوپہر نیویارک شہر کے مشہور علاقے یونین اسکوائر پر ہوا ہے جس میں انٹرنیشنل ایکشن سینٹر سمیت جنگ مخالف تنظیموں اور مسلم گروپوں نے شرکت کی ہے۔ مظاہرے میں نیویارک اور آس پاس کی ریاستوں کی مساجد اور اسلامک سینٹرروں کے ایک سو کے قریب ائمہ جماعت بھی شریک تھے۔ جنگ مخالف نعروں اور بینروں کے ساتھ سینکڑوں مظاہرین نے امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت پر مبنی حملوں کے خلاف نعرف لگائے اور تقریریں بھی کیں۔مظاہرین لیبیا پر حملوں کے خلاف بھی نعرے لگا رہے تھے۔اس مظاہرےکی کال جنگ مخالف تنظیموں اورنیویارک کی تقریباً ایک سو مساجد اور اسلامی سینٹروں کے رہنماؤں اور اماموں نے دی تھی جن کا کہنا ہے کہ امریکہ بھر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
.........
/110